کورونا کی دوسری لہر کہاں تک بڑھ گئی ، وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کردیا

کورونا کی دوسری لہر کہاں تک بڑھ گئی ، وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں : پچھلے 15 دنوں میں وینٹی لیٹرس پر جانے والے کورونا مریضوں میں اضافہ ہوا ہے . یہ اضافہ پشاور 200فیصد، ملتان 200فیصد ، کراچی 148فیصد ، لاہور 114فیصد ، اسلام آباد 65فیصد۔ ملتان اور اسلام آباد میں کرونا وینٹی لیٹروں کی صلاحیت کا 70 فیصد استعمال ہوا ہے ۔ پوری دنیا میں اس وقت دوسری کرونا لہر نے اپنی ہلاکت پھیلا رکھی ہے . کوروناکیسزمیں اضافے پرلاک ڈاؤن کرناپڑاتواس کی ذمےدارپی ڈی ایم ہوگی،
پی ڈی ایم اپنےجلسوں سے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے،ملک میں کورونا کی دوسری لہرتشویش ناک ہے، کوروناکیسزمیں مسلسل اضافہ ہوا تومجبوراً مکمل لاک ڈاؤن پرجانا ہوگا،


واضح رہے کہ کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔
آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار 569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں.سلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد26 ہزار569، خیبرپختونخوا44 ہزار97، سندھ ایک لاکھ 62 ہزار227، پنجاب ایک لاکھ 14 ہزار10، بلوچستان 16 ہزار744، آزاد کشمیرمیں6ہزاراور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار848افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار816، خیبر پختونخوا ایک ہزار325، اسلام آباد278، گلگت بلتستان94، بلوچستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں140 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں

Comments are closed.