کرونا وائرس،حفاظتی اقدامات، کویت نے 7 شہروں کے ساتھ فضائی آپریشن معطل کر دیا

کرونا وائرس،حفاظتی اقدامات، کویت نے 7 شہروں کے ساتھ فضائی آپریشن معطل کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کویت نے سات ممالک کے ساتھ فضائی آپریشن بند کر دیا

کویتی حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول معطل کرنے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کویت نے ایک ہفتے کے لئے فضائی سروس معطل کی ہے، جن ممالک سے فضائی سروس معطل کی گئی ہے ان میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر شامل ہیں۔

جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 7 سے 14 مارچ تک معطل رہے گا۔ ساتوں ممالک کے تمام ویزا ہولڈرز پر کویت داخلے پر پابندی ہو گی، کویت کی شہریت رکھنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کویت سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

قبل ازیں کویتی حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 10 ممالک کے مسافروں پر ‘اینٹی کرونا میڈیکل سرٹیفکیٹ’ پیش کرنے کی شرط لگائی تھی، بھارت، ترکی، مصر، فلیپائن، بنگلہ دیش، شام، آذربائیجان، سری لنکا، جارجیا اور لبنان کے شہریوں کو کویت میں داخل ہونے کےلیے ‘اینٹی کرونا میڈیکل سرٹیفکیٹ’ دکھانا ہوگا۔

خیال رہے کہ کویت میں اب تک 56 سے زیادہ افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے، کرونا کے شکار افراد میں معروف فنکار عبداللہ بوشہری بھی شامل ہیں۔

خطرناک کرونا وائرس 97 ممالک میں پھیل گیا، کرونا وائرس سے 97 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 3ہزار495افرادہلاک ہو چکے ہیں،چین میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے جس سے چین میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 70 ہو گئی،

پاکستان میں کرونا وائرس کے 6 مریض سامنے آئے جن میں سے ایک صحتیاب ہو چکا.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

کرونا وائرس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ آ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔26 فروری کو ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔اب تک کراچی میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے

Comments are closed.