کرونا وائرس،میو ہسپتال میں ایک اور مریض چل بسا،میو میں کل اموات کتنی ہو گئیں؟

0
34

کرونا وائرس،میو ہسپتال میں ایک اور مریض چل بسا،میو میں کل اموات کتنی ہو گئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پنجاب میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کرونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

لاہور کے میوہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق70 سالہ فتح محمد کاتعلق گلزار کالونی شاہدرہ سے تھا، کورونا سے متاثرہ 70 سالہ شخص دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔

میوہسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے،ایک دن میں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پنجاب میں سب سے زیادہ 3721 اورسندھ میں 2537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1235،بلوچستان میں 432 ،گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسلام آباد میں 181 مریض ہیں،پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1970 ہو گئی ہے جنہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کورونا سے67 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 56، پنجاب میں 42،بلوچستان میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں3،3افرادجاں بحق ہوئے.

Leave a reply