کرونا وائرس،پاک ایران تفتان بارڈر بارہویں روز بھی بند،زائرین کی سکریننگ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران تفتان بارڈر بارہویں روز بھی بند اور تجارت معطل ہے،
ایران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کو قرنطنیہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کی سکریننگ جاری ہے۔ پاکستان ہاؤس میں 1800 سے زائد زائرین مقیم ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق قرنطینہ میں موجود زائرین کو خیمے، کمبل، ماسک اور خوراک فراہم کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی حکومت نے ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کو کوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایران سے واپس آنے والے زائرین کی ہر 48 گھنٹوں کے بعد سکرینگ بھی کی جا رہی ہے۔
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
کرونا وائرس، عراق میں پہلی ہلاکت،تاجکستان میں نمازیں گھر ادا کرنے کا حکم
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے