کرونا وائرس سے مودی خوفزدہ،ہولی نہیں مناؤں گا، مودی کا اعلان

0
37

کرونا وائرس سے مودی خوفزدہ،ہولی نہیں مناؤں گا، مودی کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کرونا وائرس سے ڈر گیا، نریندرمودی نے ہولی ملن تقریبات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کرونا کے باعث ماہرین عوامی اجتماعات میں شرکت سے منع کر رہے ہیں،اس لئے ہولی کی تقریبات میں شرکت نہیں کروں گا.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 21 ہو چکی ہے، وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارتی نیوی نے مشقیں منسوخ کر دی ہیں. بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بھارتی حکام نے کرونا سے متعلق معلومات کےلیے 104 خصوصی ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی ہے۔

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں دو اسکول بند کردیئے گئے ہیں

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

چین سے آنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا کے 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کے 5 کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، خطرناک وائرس سے امریکا میں 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں

چین میں بھی کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے،چین میں مزید 31 افراد جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، اٹلی میں اب تک 52 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ،کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90,932 ہو گئی جب کہ3119 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، چین کے اندرچوبیس گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے

Leave a reply