کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 100 بیڈز کا بنے گا ہسپتال،کس شہر میں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے علاج معالجہ کے لئے راولپنڈی میں 100بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسپتال راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے ایک حصے میں بنا یاجائے گا،ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے 50بیڈز آر آئی یو منتقل کردیئے،اسپتال کو پیر تک سیمی آپریشنل کردیا جائے گا،ایک ہفتے بعد کرونا وائرس کا اسپتال مکمل آپریشنل ہوجائے گا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہسپتال بنایا جائے گا جس میں کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائے گا.پاکستان میں‌کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد کافی زیادہ ہے تا ہم مشتبہہ کیسز میں اکثریت مین کرونا کی تصدیق نہیں ہو سکی.

دوسری جانب کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے لاہور کے تین ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال کی ایمرجنسی اور نارتھ میڈیکل وارڈ کرونا وائرس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 35 بیڈز اور پی کے ایل آئی میں 75 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ڈریپ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو فیس ماسک درآمد کرنے اور بنانے کے حوالے سے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے آتے ہی کرونا وائرس کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ ماسک صرف نزلہ اور زکام کے مریضوں کیلئے ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوت مدافعت کا نظام بہتر بنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Shares: