سیاسی وائرس کرونا سےخطرناک،بھرپورمزاحمت کی جائے:چینی صدر

0
57

بیجنگ: کورونا وائرس کے ساتھ ’سیاسی وائرس‘کیخلاف بھی مزاحمت کی جائے،یہ بہت ضروری ہے:،اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کوڈ-19 نے وبائی مرض نے دنیا افراتفری اور ہنگامہ خیز تبدیلی کے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں روس کی تعریف کرتے ہوئے ایس سی او کے اہداف کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر روس کی تعریف کی۔

صدی شی جن پنگ نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ وبائی مرض پر سیاست کرنے والے اور لوگوں کو گمراہ کرنے والے کسی بھی ’سیاسی وائرس‘‘ کی مزاحمت اور عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار کی حمایت کرنی چاہیئے اور بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس سی او ارکان مابین ہاٹ لائن رابطے بنائے جائیں۔
چین کے صدر نے کورونا وبا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی سرحد کا احترام نہ کرنے والی وبا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور ہمیں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہم ایک ایسے گاؤں میں رہتے ہیں جہاں تمام ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ وبا کے دوران دنیا کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ہم اس کے بارے میں کیا کریں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو دنیا جاننا چاہتی ہے۔ عالمی برادری کو اب کثیرالجہتی یا یکطرفہ پن، کشادگی یا تنہائی، تعاون یا محاذ آرائی کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

Leave a reply