کرونا وائرس، سندھ میں 24 گھنٹوں میں 7 اموات،کراچی میں مریض بڑھنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے،جاں بحق افرادکی تعداد 92 ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 4236 مریض زیرعلاج ہیں،کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں،آئیسولیشن مراکز میں 872 اور449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،35مریضوں کی حالت تشویشناک اور13 وینٹی لیٹرز پر ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53 اور وسطی میں 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں،حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7،7 مریض ،شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5 مریض ،دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا،

کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد3782ہوگئی ہے ,

گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیٍغام دیا ہے کہ انہوں نے بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا،انہوں نے دعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرین گے، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا

Shares: