پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی:احتیاط کریں:این سی او سی

0
38

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی:احتیاط کریں:این سی او سی نے خبردار کردیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کی بھارتی قسم نے پکستان میں ڈیرے ڈالنے شروع کردیئے ہیں اور اب تو صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذمہ دارے قومی ادارے این سی او سی کے ترجمان کا کہناتھا کہ کوروناسےمتاثر 2119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ، ادھر ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 4.09 فیصدرہی

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 360 ہوگئی،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 85ہوگئی،کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 203 ہوگئی ہے

ترجمان کی طرف سے اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں اور یہ آگاہ کیا گیا ہے ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناکے 908 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

ادھر اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی،ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 27 اموات ہوچکی ہیں‌

Leave a reply