کرونا وائرس، صورتحال خراب ہوئی تو کیا پابندی لگائیں گے؟ یاسمین راشد بول پڑیں
کرونا وائرس، صورتحال خراب ہوئی تو کیا پابندی لگائیں گے؟ یاسمین راشد بول پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت آج پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیزمینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق نے صوبائی وزیرکوجاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کی تازہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔
ترقیاتی منصوبوں میں مدراینڈچائلڈہسپتال میانوالی، ساٹھ بستروں پرمشتمل ہسپتال راولپنڈی، دوسوبستروں پرمشتمل مدراینڈ چائلڈہسپتال لیہ کی تعمیر، دوسوبستروں پرمشتمل ہسپتال راجن پورکی تعمیر، مدراینڈ چائلڈہسپتال ملتان کی تعمیر، میانوالی قریشیاں رحیم یارخان دیہی صحت مرکزکی ساٹھ بستروں پرمشتمل تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں منتقلی کیلئے اپ گریڈیشن اوردیگرمنصوبہ جات شامل ہیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے افسران کوترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔ پنجاب میں کئی دہائیوں سے نئے ہسپتال نہ بننے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کارش دوگنا ہو چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
قبل ازیں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے نئی ٹیکنیکل ٹیم بنا دی ہے، جو ہر چار گھنٹے بعد اپنی رپورٹ دے گی، صورتحال خراب ہوئی تو اس ٹیم کی سفارشات پر عوامی اجتماعات اور سکول کالجز بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کسی بھی وبا کی صورتحال روزانہ تبدیل ہوتی ہے، 82 ممالک میں کرونا وائرس پہنچ چکا ہے، اٹلی، ایران، عراق، چین میں کرونا کے کیسز زیادہ ہیں، چین میں 3 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، چین میں ہلاکتوں کی تعداد کم، دیگرممالک میں زیادہ ہوگئی ہیں، پاکستان میں اب تک 6 کیس سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کا چھٹا کیس کراچی سے رپورٹ ہوا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا سب کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، صحت مند افراد کیلئے ماسک ضروری نہیں، متاثر افراد اور تیمارداری کرنیوالوں کیلئے ماسک ضروری ہے۔ یورالوجی ہسپتال راولپنڈی، طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کو مختص کر دیا، 10 ہزار سے زائد افراد کو تربیت دی جاچکی ہے، وائرس کا پھیلاؤ بہت جلد ہوتا ہے، اموات کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں، ہاتھ جتنی بار دھوئیں بہتر، چہرے کو ہاتھ نہ لگائیں۔
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ‘ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شامل تھے۔ اجلاس میں موجود صورتحال میں ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے’ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق ‘صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔ ہم سب کو ملکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا