*کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بزرگ شہریوں کو لگانے کے لیے ان کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے شروع کردی جائے گی۔*

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بزرگ شہریوں کو لگانے کے لیے ان کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے شروع کردی جائے گی وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے لیے رجسٹرد افراد کو مارچ سے ویکسین دینے کا عمل شروع کردیا جائے گا حکومتی فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسینیشن ہو چکی ہے. اعداد و شمار کے مطابق سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔

Comments are closed.