کرونا وائرس،اقوام متحدہ نے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

0
57

کرونا وائرس،اقوام متحدہ نے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور آکسفیم نے کورونا سے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40 سے 60 کروڑ افراد غربت میں چلے جائیں گے،ایسا ہوا تو اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کے 2030 کے وژن میں رکاوٹ ہوگی،غربت میں چلے جانے والے افرادمیں ایک تہائی کا تعلق افریقہ اور جنوبی ایشیاسے ہوگا،

قبل ازیں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے میں کنٹرول لائن سمیت دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ بھی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کے لئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی اس اپیل کا اطلاق جموں کشمیر کی متنازع ریاست سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھی ہوتا ہے۔ دنیا کاکوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس پر سیکرٹری جنرل کے عالمی جنگ بندی کے مطالبے کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔بھارت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں تمام متحارب دھڑوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لئے لڑائی ترک کر دیں۔

Leave a reply