کرونا وائرس، امریکا میں 11 ہلاکتوں کے بعد متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

0
38

کرونا وائرس، امریکا میں 11 ہلاکتوں کے بعد متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خطرناک کرونا وائرس سے دنیا کے کئی ممالک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین سے پھیلنے والا وائرس دنیا کے 81 ممالک میں پہنچ چکا ہے.

امریکا میں وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، امریکا کی 15 ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 150 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 53 مریضوں کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کے باعث پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واشنگٹن میں بھی کرونا وائرس کے حوالہ سے ایمرجنسی نافذ ہے،واشنگٹن میں 10 ہلاکتیں ہوئیں اور کیلی فورنیا میں ہوئی.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے,کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply