مہاراشٹر: کورونا وائرس پازیٹوہونے پرمسافروں کو پورے پیسےدیں گے:اہم فضائی کمپنی کااعلان ،اطلاعات کے مطابق بجٹ ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روانگی سے پہلے مسافر کورونا وائرس پازیٹو پایا جاتا ہے تو کمپنی انہیں پورا پیسہ واپس کر دے گی۔
حالانکہ اس کیلئے مسافروں کو آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کو اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام کے ساتھ بک کرنا ہوگا۔سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن: فی الحال یہ سہولت صرف دہلی ، گروگرام اور ممبئی میں ہی دستیاب ہے اور مسافر سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن بھی منتخب کرسکتے ہیں۔
299 روپے میں کووڈ ٹیسٹ کی سہولت: اسپائس ہیلتھ اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام ملک کا سب سے سستا آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ صرف 299 روپے میں پیش کرتا ہے جو کہ مارکیٹ کی قیمت 850 روپے کا ایک تہائی ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپائس جیٹ کے مسافر ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ ہر کوئی شخص اسپائس جیٹ اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں 499 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
بجٹ ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹنے اعلان کیا ہے کہ اگر روانگی سے پہلے مسافر کورونا وائرس پازیٹو پایا جاتا ہے تو کمپنی انہیں پورا پیسہ واپس کر دے گی۔ حالانکہ اس کیلئے مسافروں کو آرٹی۔پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کو SpiceHealth.com کے ساتھ بک کرنا ہوگا۔