آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

0
25

آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں ،افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کےلیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا،چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا،چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ایک طرف لکیر کھینچ دی گئی،صف بندی ہوچکی، عوام سب کے بیانیے کو جان چکے،سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کے بیانئے سے ہم نہیں ہٹیں گے، حکومت کوئی نہیں چھوڑتا ، پرویز مشرف دنیا کے سامنے نشان عبرت بن گئے، وہ سزا سے بھاگے ہیں لیکن ہمیشہ کے لئے مثال قائم ہو گئی ہے، میاں صاحب اصول کی بات کرتے ہیں، بھائی سب کو ہونا آتا ہے، آصول پر چلنا اور قائم رہنا سب سے اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان کے موقف کا انتظار ہے،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ،مولانا اور پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں کافی ہیں اگر آپ نے تابعداری کرنی ہے تو عمران خان کی پیروی کریں۔اگر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چاہیے تھا تو نوازشریف سے مانگ لیتے۔عوامی طاقت پر بھروسہ کرنے والے ڈیل کرکے نکل نہیں جاتے۔دنیا میں پہلی مرتبہ دیکھا اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان سلیکٹ کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا تھا ن لیگ،پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کرکے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں نواز شریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں ووٹ کس کے کہنے پر دیے گئے ساری دنیا جانتی ہے ،اصول کی سیاست کرنے والی جماعت ڈیل کرکے بیچ میں سے نکل نہیں جاتی آپ نے اس باپ سے ووٹ لیا جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،چھوٹے سے عہدے کےلیے آپ نے بی اے پی سے ووٹ مانگ لیے،اپنے اصول قربان کرکے پورے ملک پر بھاری ہوسکتے ہیں ،نظرآرہا ہےکس کے کہنے پرباپ ووٹ دے گا،صادق سنجرانی کے کہنے پرتوووٹ نہیں پڑے گا؟

قبل ازیں مریم نواز لاہور ہائیکورٹ پہنچیں اور مریم نواز نے مچلکے جمع کرائے ،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی .مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

Leave a reply