کرونا وباء روکنے بارے صدر مملکت کا کردار قابل تحسین ہے، فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کی وباء روکنے کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائدانہ کردار قابلِ تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ خوش آئند ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس وباء کا احتیاط ہی سب سے مؤثر علاج ہے، کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علمائے کرام عوام کی احتیاطی تدابیر کے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں، وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ضابطے کی پابندی اور نظم وضبط کی تلقین ضروری ہے.
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منور ہوگا، رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہر مسلمان گھر میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹے گا۔

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

Shares: