بجٹ میں کرونا پیکچ کے تحت اہم امرعات دی گئیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں کورونا اور کینسر کی تشخیصی کٹس پر ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کردیے گئے ہیں۔ جان بچانے والی دوا مگلمائن انٹی مونیٹی پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ ریڈی ٹو یوز سپلیمنٹری فوڈ پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔
کمزور طبقات کو ریلیف دینے کے لئے 120 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے اموات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ وزیراعظم عمران کان نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک بھرمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر معلومات اکٹھی کی جائیں گی، گلیوں، محلوں، مارکیٹوں، فیکٹریوں، مساجد، ٹرانسپورٹ، پارکوں اور دفاتر سمیت ہر علاقے اور شعبے کی مانیٹرنگ ہو گی، جہاں ایس او پیز کی خلاف وزی ہوئی اس پر فوراً کارروائی ہو گی اور متعلقہ علاقے یا شعبہ کو بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سخت ایکشن لے گی اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار اس حوالے سے انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر برسرپیکار ہیلتھ ورکرز کے مسائل کا احساس ہے، ان کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان کے لئے خصوصی پیکج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں ڈیٹا منیجرز مقرر کئے جائیں گے جو وہاںمریضوں اور سہولیات کی صورتحال کے بارے میں درست اور بروقت معلومات فراہم کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں کورونا وبا سے متعلقہ 61 آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 20 جون کو ختم ہونا تھی۔
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں مختلف صنعتوں کے لیے ٹیکسز کم کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ متعدد آئٹمز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں کے لیے سیلزٹیکس 14 سے 12 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سستےگھروں کی فراہمی کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ ٹیکس دہندگان کیلئےاسکولزفیسوں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تقریرکرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے تحت خوردنی تیل اور آئل سیڈ پر 2 فیصد اے سی ڈی ختم کردی گئی ہے۔








