کرونا نےامریکہ میں تباہی مچادی:ساڑھے5لاکھ سے زائد افرادہلاک
واشنگٹن : کرونا نےامریکہ میں تباہی مچادی:5.50 لاکھ سے زائد افرادہلاک ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس وبا نے امریکہ میں اب تک اس سے 3.02 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5،48،825 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،02،18،380 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک،نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 49،928 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس وبا کی وجہ سےاب تک نیو جرسی میں 24،582 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک ،کووڈ ۔19 سے کیلیفورنیا میں 58،885 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکسس میں اس کی وجہ سے 48،539 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 33،192 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
نیز الینوائس میں 23،498 ، مشی گن میں 17،347 ، میساچوسیٹس میں 17،486 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24،960 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پرجاری ہے۔