کرونا کی دوسری لہر، سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
46

کرونا کی دوسری لہر، سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر اور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی خصوصی میٹنگ بلا لی۔

ایجوکیشن سیکٹر میں کرونا وائرس کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ،میٹنگ 16 نومبر بروز پیر 11 بجے این سی او سی میں واقع ہوگی ،تمام بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کے ممبرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

زرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بارے غور کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جلد ہو سکتی ہیں

این سی او سی اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے اور اس رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جاری کیسز کا جائزہ لیں گے اور اہم فیصلے کریں گے

صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد وزارت صحت نے مزید تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا تھا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں ،این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply