کرونا کا ڈر، ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھھی کرویا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ کا ریزلٹ ابھی تک نہیں آیا،ٹرمپ نے یہ اقدام اپنی مشیر ہوپ ہکس میں کورونا کی تصدیق کے بعد اٹھایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کرونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں اور خود کو قرنطینہ بھی کرچکے ہیں،آج بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،امریکی صدر کے نیشینل سیکورٹی ایڈوائزر بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کروایاتھا.