کرونا کا شکار وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لئے روسی وزیر خارجہ نے بھجوایا پیغام

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خصوصی پیغام بھجوایا ہے

روسی وزیر خارجہ کا یہ دعائیہ پیغام، پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کے ذریعے تحریری طور پر موصول ہوا ،روسی وزیر خارجہ سرگئ لاوروف کا کہنا تھا کہ آپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی – آپ کی تندرستی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں-

روسی وزیر خارجہ سرگئ لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گا-

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان اور پاکستان سے باہر، دنیا بھر سے متعدد اہم شخصیات بذریعہ فون /مسیجز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغامات کے ذریعے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری،چیرمین فارن ریلیشنز کمیٹی، سینیٹر مشاہد حسین سید, سینیٹر راؤ اقبال سابق آئی جی پنجاب، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسس اور نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ مسٹرسٹیف بلاک نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

وزیر خارجہ نے پاکستان اور دنیا بھر سے بذریعہ فون کالز /میسجز دعائیہ پیغامات بھجوانے اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

Leave a reply