کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا

0
25

کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 390 کنفرم کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا کے باعث 9مریض جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 2438 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13,545 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 8092  ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک 1714383 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا کے 108221 مریضوں میں سے 97672 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہین

https://baaghitv.com/pakistan-mein-coroansay-aikdin-mein-34-amwat-marezon-mein-bhi-izafa/

Leave a reply