کرونا کی دوسری لہر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے ؟ آج بڑا فیصلہ متوقع

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات بارے آج اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہو گا، جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی،کورونا کے تناظر میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں، تاہم فیصلہ کیا ہوتا ہے آج پتہ چل جائے گا۔جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply