باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ،وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کر دی،ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ہے،کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں،ایڈوانس بکنگ کیلئے 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں،

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ویکسین بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد قوم سے اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے ہفتے کو ہونے والا جلسہ ختم کر دیا ہے، باقی جماعتیں بھی اپنے جلسے ختم کر دیں۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 33 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2050 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

Shares: