کرپٹ افراد کو ریلیف، فردوس عاشق اعوان نے نیب آرڈیننس بارے کیا کہہ دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کوحکومت سے باہر 2سال نہیں ہوئے تڑپ اوربے چینی ہے، ڈان لیک کے بانی اپنی ذمے داری اداکرنے سے قاصررہے، پاکستان کاتشخص منظرعام پرلانے کے بجائےاداروں کیخلاف سازشیں کی گئیں، اداروں کوکمزور کرنیوالے ریاست کےتحفظ پرلیکچردے رہےتھے،
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم اداروں کے درمیان پل کا کرداراداکررہے ہیں، وزیراعظم سیاسی مفادات اور اپنے بچوں کیلئے فکرمند نہیں، نیب قوانین میں بہتری کیلئےآرڈیننس پیش کیاگیا، شرطیہ کہتی ہوں انہوں نے نیب آرڈیننس پڑھاہی نہیں،نیب آرڈیننس میں نقائص دورکرنے کیلئے بہتری لائی گئی، آرڈیننس کومدرآف این آراو کہنے والوں نے نیب سے فائدہ اٹھایا
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ گلےسڑے نظام کیخلاف اصلاحاتی ایجنڈامتعارف کرایا جارہا ہے، کرپٹ عناصرکونیب آرڈیننس میں کوئی ڈھیل نہیں دی گئی، دیانتدارافرادکونیب آرڈیننس میں تحفظ دیا گیا، نیب شکنجےمیں آنے والا کہتا ہےکہ انتقامی کارروائی ہے، کرپٹ افراد کو حکومت ریلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی، قانون آزاد اورطاقت ورہوگیا،طاقت ورلوگ قانون کے ماتحت ہوں گے، جن کے ذمے ملکی سلامتی تھی وہ اداروں میں ٹکراؤکاباعث بنتے رہے،
ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی
نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج
نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف
نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام








