اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
عدالت نے سیکرٹری داخلہ و خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک رپورٹ طلب کر لی اور میت فوری واپس لانے کے اقدامات کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کے اہلِخانہ سے رابطے کا حکم دیا اور کہا کہ دونوں سیکرٹری فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں، ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں، کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ارشد کی باڈی کہاں ہے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کردیا
سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں بیرسٹر شعیب رزاق نے موقف اپنایا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز کو کینیا کی ایجنسیز سے رابطہ بنا کر تحقیقات کا حکم دیا جائے، ارشد شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے
اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ
ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات
شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید