ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت کا عمران اسماعیل کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا حکم

0
112

سندھ ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے انکوائری کیس کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ نے عمران اسماعیل اور سیما ضیا اور دیگر کو 26 ستمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف جن 3 بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں

واضح رہے کہ ایف آئی اے سندھ زون ون کے ڈائریکٹر عبداللہ شیخ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ایف آئی اے کمیٹی کی سربراہ کمرشل بینکنگ سرکل کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی ہوں گی جبکہ دیگر اراکین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹڑ رؤف شیخ، انسپکٹر سبین غوری، انسپکٹر آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے سندھ زون ون کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکنامک کرائم ڈائریکٹر اسلام آباد نے ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور افراد کی طرف سے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے میں اختیار کی گئی بے ضابطگیوں کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں پیراگراف نمبر 4 اور پیراگراف نمبر 43 پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ایف آئی اے کمیٹی کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

Leave a reply