شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ آپکو الٹا پڑ گیا،عدالت کا شیخ رشید سے مکالمہ

شیخ رشید کی 9 مئی کے مزید چار مقدمات میں ضمانت منظور
Sheikh Rasheed

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے مزید چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،عدالت نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ آپکو الٹا پڑ گیا، شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا سب مقدمات میرے چلے کے بعد کے ہیں

عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی،عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے مقدمات کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی، شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب لکھ کر دے چکے شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، نو مئی کے مقدموں میں بیانات کے ذریعے شیخ رشید کو ملوث کیا گیا، شیخ رشید کو نو مئی کے 13 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،

واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Comments are closed.