سپریم کورٹ میں کورٹ مارشل کیخلاف کیس 15 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہونگے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

قبل ازیں سپریم کورٹ میں سابق آرمی افسران کی جانب سے کورٹ مارشل کیخلاف دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دائر درخواستوں پر سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کردی جس پرعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقررکیا جائے درخواست گزارسابق کرنل آزاد منہاس نے استدعا کی کہ عدالت کوئی تاریخ مقررکردے جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ تاریخ مقررنہیں کرتی، لکھ دیا ہے کہ جلد سماعت کیلئے مقررکیا جائے

درخواست گزارنے کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگا تھا ہم 26 سال سے انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہم آپ کو آرام سے سنیں گے آگے اللہ مالک ہے

وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

آپکو ان شہیدوں کا بھی احساس نہیں جنہوں نے قربانیاں دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس

Shares: