عدالت پیش نہیں ہو سکتا،عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی

0
43
imran khan chair

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی

عمران خان نے ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کے لیے پاور آف اٹارنی تیار کر لی، عدالتی کارروائیوں کے لیے عمران خان نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھہ کو نامزد کردیا ،عدم پیشی پر ملک بھر کی عدالتوں کے لیے نعیم پنجوتھہ کو عمران خان کی نمائندگی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ،

عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز پر پیش نہیں ہو سکتا، عدالتی کیسز کے لیے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتا ہوں،سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں اپیلیں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے، نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں،

واضح رہے کہ عمران خان پر کئی مقدمات درج ہیں اور انہوں نے ضمانتیں کروا رکھی ہیں، عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا تھا اور عمران خان سے سوالات کئے تھے، عمران خان کے خلاف لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مقدمے درج ہیں، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں کروائیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 121 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

Leave a reply