عدالت میں "سیلفیاں” عدالت نے دیا بڑا حکم

0
46

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 14 اکتوبر تک توسیع کر دی،.عدالت نے سعدرفیق کے وکیل اشتراوصاف علی ایڈووکیٹ دلائل کے لئے طلب کر لئے. جیل حکام نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

دوران سماعت عدالت میں سیلفیاں بنانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور خواجہ سعد رفیق کے وکیل کو کہا تھا کہ اب سیلفیاں بنائی گئیں تو قانون کے مطابق کاروائی ہو گی. کارکنان کو سیلفیاں بنانے سے روکیں.

قبل ازیں احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نےسماعت کی، خواجہ برادران کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پرعدالت نے جیل حکام کوخواجہ برادران کی فوری پیشی کاحکم دیا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،.

گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پرفرد جرم ختم کرنے کی درخواست پربحث کا حکم دیا.

خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےکہا کہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ،یہ تو عدالت کے کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے ،کیا اب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کس کو پیش کرنا ہے یا نہیں ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا ،اب دیکھنا یہ ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا .

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

Leave a reply