عدالت میں یہ کام نہیں کر سکتے، پولیس نے خواجہ آصف کو روک دیا

0
38
khawaja asif

عدالت میں یہ کام نہیں کر سکتے، پولیس نے خواجہ آصف کو روک دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج تک تمام پیشیوں پرصرف 2بارالتوا مانگا،ایک مرتبہ لاہورہائیکورٹ میں متعدد کیسوں میں پیش ہونےکی وجہ سےنیب کورٹ سےالتوا لیا،خواجہ برادران کی گرفتاری کو16ماہ گزرچکےہیں،متاثرین نے نیب کو کہا کہ انکا مسئلہ حل ہوگیا ہے،

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ اسکے علاوہ بھی مساجد پارکس اور دیگر املاک کیلئے زمین موجود ہے، اس سوسائٹی کا پلان کس نے منظور کیا؟ وکیل نے کہا کہ 2005 میں ایل ڈی اے نے اس سوسائٹی کی منظوری دی، عدالت نے کہا کہ کیا اراضی کے تبادلے کا الزام بھی ہے؟ کیاآپ ثابت کرسکتےہیں سوسائٹی کےپاس مسجد،پارکس اورفلاح کےلئےجگہ موجودہے

وکیل نے کہا کہ یہ سوسائٹی ٹی ایم اےسےمنظورشدہ ہے،2005میں اس کی منظوری ٹی ایم اےسے لی گئی، جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ سوسائٹی میں شاملات کی اراضی کتنی ہے؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 7200کنال کی اراضی میں صرف39کنال شاملات میں شامل ہے،

دوران سماعت ن لیگی رہنما خواجہ آصف پابندی کے باوجود موبائل فون کمرہ عدالت میں لے گئے،خواجہ آصف کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے،فون استعمال کرنے پر پولیس اہلکار نے خواجہ آصف کو روکا،پولیس اہلکار نے خواجہ آصف کو فون باہر جمع کرانے کا کہا،خواجہ آصف نے فون جمع نہ کرایا،جیب میں ڈال دیا

Leave a reply