اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارکنگ مسائل کا حل مانگ لیا

پارکنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد اسلام آباد پولیس کے دائرہِ اختیار میں آتا ہے
0
44
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکنگ مسائل کا مستقل حل مانگ لیا

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو پارکنگ مسائل کے مستقل اور موثر حل پر مشتمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، سی ڈی اے کے سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ سہولیات کیلئے موثر اقدامات اٹھانے والا ریگولیٹری ڈھانچہ موجود نہیں، سی ڈی اے پبلک پارکنگ استعمال کے غلط تصور پر مبنی نقطہِ نظر کے تحت کاروبار سیل کر رہا ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ پارکنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد بھی اس کیس سے متعلقہ ہے، پارکنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد اسلام آباد پولیس کے دائرہِ اختیار میں آتا ہے، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کو درخواست میں فریق بنایا جائے، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک لیگل فریم ورک سے متعلق اپنی رپورٹس جمع کرائیں، چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر پلاننگ پارکنگ ضروریات اور انکے لئے اقدامات پر مشتمل رپورٹس جمع کرائیں،کیس کی آئندہ سماعت 30 اکتوبر کو ہو گی،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

Leave a reply