سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کیلئے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا
جسٹس منصور علی شاہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا،پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں فیصلہ جاری کیا گیا، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ ایک کیس میں کہہ چکی ہے کہ خصوصی افراد کیلئے معذور افراد کے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن خصوصی افراد کیلئے معذور جیسے الفاظ استعمال نہ کرے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا امتیاز برابر حقوق فراہم کرتا ہے، عالمی رپورٹس کے مطابق منفی سماجی رویوں اور دفاتر تک رسائی میں مشکلات کے سبب خصوصی افراد عملی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں،
سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کرے،پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی مجموعی آبادی کا تین فیصد ہے،قومی پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی کی واضح جھلک ملتی ہے، قائد اعظم بھی مختلف مواقع پر اقلیتوں کے حقوق پر زور دیتے رہے،آئین پاکستان نے اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی، معاشی اور سماجی تحفظ دے رکھا ہے،
تمام گریڈ کی آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ کا خیال رکھا جانا چاہیے،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں مطالبہ
آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری