لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا،پوسٹ ماٹم رپورٹ میں انکشاف

0
161
dr sala

شہر قائد کراچی سے 8 جنوری کو ساحل سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

میڈیکو لیگل ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی ہے، موت سے قبل لڑکی کو ممکنہ طور پر نشہ آور اشیاء کھلائی گئیں،منہ کے معائنے میں نشہ آور اشیاء کھلانے کی نشاندہی ہوئی، لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے ،رپورٹ کے مطابق ساحل سے ملنےوالی لڑکی کی آنکھوں،ناک ،ہونٹوں اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے،مقتولہ کی لاش پر مرنے کے بعد پیدا ہونیوالا فنگس بھی موجود نہ تھا، رائیگر موٹس نامی فنگس مرنے کے 12 گھنٹے بعد پیدا ہوجاتا ہے،ساحل سے برآمد لاش 12 گھنٹے بھی پرانی نہ تھی،لڑکی کی جیکٹ سامنے سے گیلی اور پیچھے سے سوکھی ہوئی تھی،جیکٹ اور جینز کے نچلے حصے سے سمندری ریت بھی نہیں ملی چوٹیں لگنے اور اور موت واقع ہونے کا درمیانی وقت محفوظ رکھا گیا ہے، لڑکی کے جسم کی کوئی بھی ہڈی نہیں ٹوٹی، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی کڑیاں کھولنے کے لئے حتمی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں،

کراچی کے ساحل سی ویو سے سارہ ملک نامی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زاہدہ پروین نے بتایا تھا کہ ”15“ پر جمال نامی شخص نے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کا بیگ اور دیگر چیزیں تحویل میں لیں، بیگ سے ایک اسپتال کا کارڈ ملا۔ زاہدہ پروین کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کے سارہ ان کے پاس کام کرتی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ نے کہا کہ اتوار کے روز صبح سمندر کنارے لاش ملی، فیملی نے لاش کی شناخت کرلی ہے،

پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی اور جانوروں کی ڈاکٹر تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شان نے مقتولہ کو2 لاکھ روپے قرض دیے تھے جس کے بعد اسے بلیک میل کر کے جنسی تعلق پر مجبورکیا گیا۔ سارہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔ سارہ کی شناخت ان کے بیگ سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔اہل خانہ نے خودکشی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

Leave a reply