احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنف سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوَسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،امجد پرویز نے کہا کہ شہبازشریف عدالتی حکم کی تعمیل میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کی حاضری باہر سے ہی مکمل کر لی جائے ،شہبازشریف کمردردکی وجہ سےسیڑھیاں نہیں چڑھ سکتےیہاں پر وہیل چیئر کے لیے انتظام نہیں ورنہ شہباز شریف کو وہیل چیئر پر بٹھا کر لے آتے ،عدالت جیسے حکم دے ہم ویسے ہی کریں گے .

نواز شریف کو ہسپتال سے کہاں منتقل کیے جانے کا امکان ہے؟ اہم خبر

جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ ملزم شہبازشریف کو خودعدالت میں آنا پڑے گا،شہباز شریف سے کہیں وہ آہستہ آہستہ چل کر آجائیں، شہباز شریف بعد ازاں کمرہ عدالت میں پہنچے شہباز شریف نے بیان دیا کہ پہلی بات تویہ ہےکہ خدا کی قسم جھوٹاکیس بنایاگیا،عدالت اور قوم کاوقت ضائع کیا جا رہا ہے،آج بھی مجھے سیڑھیاں چڑھنی پڑیں،میں بڑی مشکل سے عدالت آیا ہوں،

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

شہباز شریف کو حاضری لگانےکے بعد جانےکی اجازت دینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ گواہوں کےبیانات ریکارڈ ہونے دیں پھر حاضری معافی کی درخواست پرسماعت کریں گے ،

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے کہا ہے کہ کمر کا خیال رکھیں کوئی جھٹکا نہ لگے،

شہباز شریف کی کمر میں درد تھی اس لئے وہ گزشتہ کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے تا ہم آج وہ احتساب عدالت میں پہنچ گئے

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

 

احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ..کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،

Shares: