عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

0
54

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا، سپریم کورٹ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی-

اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

دوران سماعت کسٹم کے وکیل وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو منشیات کیس میں 8 سال کی سزا سنائی تھی، لیکن اپیلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کی ہے، تاہم ملزمہ نے وطن واپسی کا ٹکٹ کروا لیا ہے اور 23 اپریل کو وہ بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔

جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم کی اپیل پر ماڈل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

واضح رہے کہ نومبر 2021 میں لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی ٹریزا ہلیسکووا کو بری کردیا تھا ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزا کی سزائے قید کے خلاف اپیل کی سماعت کی تھی عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی تھی-

قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے ٹریزا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Leave a reply