عدالت پیشی، جیے بھٹو کا نعرہ لگا تو خورشید شاہ نے کیا کہا؟

0
41

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا، عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت سکھر کے باہر موجود ہے

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ،خورشید شاہ نے بھی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعرے کا جواب دیا اور کہا کہ جئے بھٹو

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نیب عدالت کے اطراف مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے راستےسیل کردیئے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنان کوعدالت کی طرف جانےسےروکنےکیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

Leave a reply