اسلام آباد:#covid1948 ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، دنیا بھرسے فلسطنیوں کی حمایت اوراسرائیلوں کی مذمت میں ٹویٹس کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق اس سال بھی 15 مئی کو پوری دنیا سے فلسطینیوں سے اظہارہمدردی کا سلسلہ جاری ہے اوراطلاعات کے مطابق اس وقت ٹویٹرپریہ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے

 

 

باغی ٹی وی کےمطابق اسی حوالے سے محمد عبداللہ نامی صارف کہتے ہیں کہ آج کا دن مقبوضہ بیت القدس کے اس تاریک دن کی یاد دلاتا ہے جب صہونیوں کی جانب سے فلسطینوں پر بہت زیادہ مظالم کئے گئے اور ان کو جلاوطن کردیا گیا ،صارف کا کہنا ہے کہ بہت جلد مقبوضہ فسلطین سے صہیونیوں کا خاتمہ ہوجائے گا

 

اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین میں جاری حالیہ پرتشدد واقعات  فلسطینیوں کی شہادت پر ٹویٹر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیلی فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

 

ایک صارف ذیشان کہتے ہیں کہ فلسطنیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اوربہت جلد ان پریہ ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے

 

 

 

ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ میں ایک صارف منتظرمہدی کہتے ہیں کہ مجھے اپنے رب سے بہت امید ہےکہ وہ مظلوم فسلطنیوں کوتنہا نہیں چھوڑے گا ، ان کو ضرور کامیابی ملے گی اور بہت جلد پھرقدس فلطسنیوں کے قبضے میں ہوگا

 

 

https://twitter.com/montazar_mahdi/status/1261346691686400000

 

ایک اور صارف محمد رضا کہتے ہیں کہ اسرائیلیوں کو یہ یاد رکھ لینا چاہیے کہ فلسطین اسرائیل کی جاگیر نہیں ہے، اب وہ وقت گیا ، اب 1948 والی فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی

 

 

 

زینبی مزاحمتی تحریک کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ بہت اچھی طرح یاد ہےکہ 1948 کو اسی دن ظالم یہودیوں کی طرف سے 531 فلسطینی دیہات مٹا دیئے گئے ،، اس دن 70 دیہات میں جو قتل وغارت کی گئی وہ تاریخ کبھی بھی نہیں بھولے گی ،ان دنوں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے

 

 

 

 

 

 

 

فلسطینیوں کی ایک اور مزاحمتی ٹیم کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ ہم کبھی بھی القدس کو نہیں بھول سکتے ، اور اس بات کا عزم لیئے ہوئے ہیں کہ بہت جلد القدس آزاد ہوگا

 

https://twitter.com/team_realists/status/1261339216585187329

 

 

Shares: