کووڈ کی علامات و حقائق اور اس سے بچاؤ :تحریر: سجاد علی

0
33
بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود امریکی اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار

کووڈ – 19 مختلف انسانوں پر مختلف طرح سے اثر انداز ہوتا ہے. بہت سے متاثرہ افراد میں بہت ہی معمولی نوعیت کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور وہ بغیر ہسپتال داخل ہوئے بھی تندرست ہو جاتے ہیں.

عام ابتدائی علامات :

1- بخار
2- خشک کھانسی
3- تھکاوٹ

غیر عام علامات :

1- جسم درد
2- گلہ کی سوزش
3- اسہال
4- آشوبِ چشم
5- سر درد
6- زائقہ اور سونگھنے کی حس کا غائب ہونا
7- جلد کی سوزش
8- جلد کی رنگت تبدیل ہونا

سنگین علامات :
1- سانس لینے میں دشواری
2- سینے کا درد یا دباؤ
3- بول چال یا حرکت کا ماؤف ہو جانا

اگر آپ سنگین علامات کا شکار ہیں تو فورا معالج سے رجوع کریں.

عام اور ہلکی علامات والے افراد جو کسی اور مرض میں مبتلا نہیں، گھر میں ہی معالج کی ہدایات کے مطابق عمل کر کے علامات پر قابو پا سکتے ہیں.

کووڈ کی علامات پانچ سے چھ دن میں ظاہر ہوتی ہیں. اور بعض اوقات چودہ سے بیس دن میں نمایاں ہوتی ہیں.
کم و بیش یہی دورانیہ مکمل صحتیابی کا بھی ہے، چودہ سے بیس دن میں مریض مکمل صحت یاب ہو جاتے ہیں. بعض اوقات زیادہ سیریس علامات کی صورت میں دورانیہ تیس سے چالیس دن کا ہو سکتا ہے.

احتیاطی تدابیر :

کووڈ – 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں. تجویز کردہ احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھا جا سکتا ہے اور اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے.

1- باہر جاتے وقت اچھے اور معیاری فیس ماسک کا استعمال کریں.
2- بلا ضرورت ہجوم میں جانے سے گریز کریں.
3- دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. متاثرہ فرد سے قریب ہونے کی صورت میں کورونا سمیت دیگر وائرس منتقل ہونے کا خدشہ رہتا ہے.
4- جب ضرورت ہو تو پانی اور صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں. ایسا کرنے سے ہاتھوں پر موجود وائرس ختم ہو سکتے ہیں.
5- ہاتھ مختلف چیزوں کو چھونے کی وجہ سے وائرس منتقل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہو سکتے ہیں اس لیے آنکھ، ناک اور منہ چھونے سے اجتناب کریں.
6- اپنے نظام تنفس/سانس کی صحت کا خیال رکھیں.
7- طبیعت بہتر محسوس نہ ہو تو گھر پر رہیں. اس طرح اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے.
8- بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل ہو تو فوراً معالج سے رجوع کریں.
9- تمام سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں.
10- پکے ہوئے اور خام کھانوں، گوشت وغیرہ کے لیے الگ کٹنگ بورڈز اور چھریاں استعمال کریں.
11- ایک دوسرے کے استعمال شدہ برتن استعمال کرنے سے اجتناب کریں.
12- برتن اچھی طرح دھو کر خشک کر کے ڈھک کر رکھیں.
13- بیمار جانوروں کا، یا باسی گوشت مت استعمال کریں.
14- مارکیٹوں میں آوارہ جانوروں، کچرے اور فضلے سے دور رہیں.
15- جانوروں یا ان سے متعلق مصنوعات کو استعمال کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے پہنیں.
16- جانوروں یا ان کی مصنوعات کو چھونے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں.
17- یونیفارم صاف ستھرا رکھیں، روزانہ دھوئیں.
18- باہر سے واپس آنے پر نہا کر لباس تبدیل کر لیں اور لباس دھو دیں.
19- اہلخانہ کو کام کی جگہ پر پہنے جانے والے لباس/یونیفارم سے دور رکھیں.
20- مکمل گھر، خاص کر کچن، باتھ روم اور زیادہ استعمال ہونے والے حصے، کام کی جگہ، زیرِ استعمال چیزیں، سواری وغیرہ کو کم ازکم دن میں ایک بار جراثیم کش دوائی سے ضرور صاف کریں.
21- بیمار جانوروں یا غیرصحت مند نظر آنے والے جانوروں سے دور رہیں. اور ان کا علاج کروائیں.
22- صابن اور پانی میسر نہ ہونے کی صورت میں ہینڈ سینیٹائزر وائیپس یا لیکویڈ ہمیشہ اپنے پاس رکھیں.
23- کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ رہیں.
24- اپنے معالج، طبی اداروں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں.

اللہ ہم سب کو اس ناگہانی آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین

Leave a reply