کریٹیورائٹرز کلب نئے لکھاریوں کی تربیت کرتا ہے:رخسانہ اسد

کریٹیورائٹرز کلب نئے لکھاریوں کی تربیت کرتا ہے:رخسانہ اسد، نیوایئر پر شوروغل کے بجائے اپنا احتساب کرنا چاہیے:ذیشان کاشمی
لاہور،باغی ٹی وی (پ ر)نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کری ایٹو رائٹرز کلب اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک لکھاریوں کی رہنمائی و حوصلہ افزائی ہی کری ایٹو رائٹرز کلب کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن ذیشان ہاشمی اور کری ایٹو رائٹرز کلب کی مرکزی صدر رخسانہ اسد نے نیوایئراور کریئٹرز کلب کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل ہوں یا ادب، سیاست یا معیشت ہر میدان میں لکھاری اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کری ایٹو رائٹرز فورم بہت کم عرصے میں نمایاں طور پر ابھر کے سامنے آیا ہے لکھاریوں اور کہنہ مشق و نامور صحافیوں پر مشتمل یہ فورم نئے لکھاریوں کی تربیت بھی کر رہا ہے اور ان میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پرذیشان ہاشمی نےکہا کہ ہر آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کرنےہونگےرخسانہ اسد نے مزید کہا کہ کری ایٹو رائٹرز کلب میں پاکستان بھر کے علاوہ متعدد ممالک کے لکھاری بھی حصہ ہیں جن کی رہنمائی میں کری ایٹو رائٹرز کلب دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے نورحسین نےکہا کہ لکھاری معاشرے کی آنکھ کان ہیں اس فیلڈ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ تقریب میں حافظ محمد شعیب،علی حسن، ایشا ۔فامیہ علی،فبیحہ، محمد علی ودیگرشامل تھے ۔

Leave a reply