ماسکو:روسی فضائیہ کا ایک ایم آئی 8 ٹریننگ ہیلی کاپٹر ماسکو کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے،اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ ماسکو کے شمالی علاقے میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹردوران تربیت گرکرتباہ ہوگیا ہے، اس حادثے میں سوار عملے کے تمام لوگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں
روسی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر روسی دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع کلن نامی قصبے سے تقریبا 20 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ فوج نے بتایا کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیںسوارتمام لوگ جان بحق ہوگئے
https://twitter.com/rentvchannel/status/1262827309972828160
دوسری طرف روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یہ جنگی ہیلی کاپٹرروس 1960 کی دہائی میں استعمال کرتا ہے اوراب اسے فوج کے جوانوںکو ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،
وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ ، جس میں فلائٹ انسٹرکٹرز اور ٹرینیز کا ایک گروپ شامل تھا ، کو شدید چوٹیں آئیں اور ان میں سے کوئی بھی زندہ بچ نہیں سکا ،
جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز کررہا تھا۔ حادثے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہیں لیکن ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔ فضائیہ کی میجر کمانڈ کا ایک خصوصی تحقیقاتی گروپ حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا ہے








