غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب
سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن اور ڈی آئی جی ساوتھ نے غیر ملکی ٹیم کی شہر میں آمد، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران آمدورفت اور کراچی سے روانگی کے حوالے سے کیئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر بریفننگ دی۔نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے موجود رہیگی۔
کراچی پولیس کے 13 سینئر افسران سمیت 46 ڈی ایس پیز، 315 این جی اوز، 3822 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 50 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 500 جوان اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 889 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWATٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کیلئے تیار رہینگی۔ٹریفک پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کیلئے روٹ پلان پہلے ہی دیدیا ہے۔
عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔کراچی کی روشنیوں کی بحالی کیلئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بال دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ساوتھ، ایس پی سکیورٹی ون اینڈ ٹو، ایس پی فارنر سکیورٹی سیل، ایس پی محافظ 15 اور ایس پی سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل، اسپیشل برانچ اور تمام سب ڈویژنل آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی اور ٹین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی پہلا ٹی ٹوینٹی 13 دسمبر،دوسرا 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18 دسمبر،دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے
دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار
اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا
اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد