جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

0
72

جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کئے جانے کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے آئے روز ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس میں خواتین کی ویڈیو یا تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے، آج بھی ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، ایف آئی اے نے نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار کرلیا

ڈاکٹر حارث کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد ہوگئیں ، ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کے خلاف شکایت آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ملزم کے موبائل سے ہسپتال کے خواتین سٹاف کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد ہوئیں، ڈاکٹر حارث نے ایک برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس کے بعد اسکے خلاف کاروائی کا آغازکیا گیا،

دوسری جانب کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم بھی شامل ہے ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بتایا کہ ملزم فہد پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کررہا تھا، ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوزبنائیں اور اسکو پھر بلیک میل کیا،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے،گرفتارملزمان دھمکی، بھتہ،بلیک ملینگ میں ملوث ہے،

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ میں روزانہ کی بنیاد پر260 شکایات موصول ہورہی ہیں،حکومت مخالف، مذہب مخالف، جعلی اکاؤنٹ، چائلڈ پورنوگرافی کی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہراسمنٹ،دھمکیاں،توہین رسالت مواد اور دوسری شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے،سال 2020 میں 94 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی، ایف آئی اے کو 22 ہزار 300 ہراسمنٹ کی شکایات موصول ہوئی، ایف آئی اے کو مالی فراڈ کی 48 ہزار شکایات موصول ہوئیں،لاہور میں سب سے زیادہ 36 ہزار 700 شکایات موصول ہوئیں، کراچی میں 23 ہزار اور اسلام آباد میں 20 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کو فیس بک سے متعلق 42 ہزار 300 شکایات موصول ہوئیں ،ایف آئی اے سائبر کرائم کو واٹس ایپ سے متعلق17ہزار500 شکایات موصول ہوئیں،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply