وفاقی اردو یونیورسٹی میں منشیات و جرائم کے سدباب کے لئے آگاہی سیمینار

0
208
urdu uni

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے منشیات و جرائم کے بارے میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد شعیب خرم، ڈی آئی جی سیف سٹی و ٹریفک اسلام آباد پویس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ ڈاکٹر احتشام الحق انچارج اسلام آباد کیمپس، محمد علیم رضا ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈاکٹر عظمیٰ سراج صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آدیٹوریم میں کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  محمد شعیب خرم، ڈی آئی جی نے طلبہ کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مختلف تعلیمی اداروں میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے طلبہ کو معاشرتی جرائم و منشیات اور ان کی روک تھام کے لیئے اسلام آباد پولیس کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

اپنے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے جرائم کی مختلف اقسام، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے طریقہ کار، سیف سٹی کیمروں کا استعمال، گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار سمیت کئی اہم معلومات فرہم کی۔ طلباء کی طرف سے موجودہ حالات میں پولیس کا کردار اور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کے بارے میں مختلف سوالات کئے گئے جن کے مفصل جوابات  محمد شعیب خرم، ڈی آئی جی نے دیئے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر عظمیٰ سراج صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے سیمینار میں شرکت کرنے پر معزز مہمان گرامی و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ طلباء نے گروپ فوٹو بھی بنائے۔

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

 شارق خان نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی منشیات کا گیٹ وے ہے،

Leave a reply