جرائم کے حوالے سے کسی صوبے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے،سعید غنی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہرمتین کے قاتل گرفتارکرلیے جائیں گے
سعید غنی نے اطہر متین کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پرقابو پانے کی کوشش کریں گے،پولیس اہلکاروں کے ٹرانسفرمیں حکومت کی مداخلت نہیں ہرادارے کی ذمہ داری اوراختیارات متعین ہیں، پولیس کا کام کسی اور ادارے سے لیناغیردانشمندانہ ہوگا،یہ تاثر رد کرتے ہیں کہ پولیس میں ہر شخص غلط ہے محکمہ پولیس میں خامیاں ضرور ہیں اعتراف کرتے ہیں معاوضے کی ادائیگی سے کسی کی جان واپس نہیں آسکتی پولیس کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی، کراچی میں منشیات کا استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،جرائم کے حوالے سے کسی صوبے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے
قبل ازیں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی آج صبح شہید ہونے والے صحافی اطہر متین کے گھر آمد ہوئی،سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہید صحافی کے خاندان کی کفالت اور بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔سندھ حکومت شہر میں پولیس کی نفری بڑھا رہی ہے۔اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
قبل ازیں سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے عوام کی عدالت میں پیش ہوں۔ پی ٹی آئی والے کون سا منہ لیکر عوام میں جائیں گے۔ عوام پی ٹی آئی والوں سے پٹرول کی قیمتوں میں لوٹ مار کا حساب تو مانگیں گے۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں اطہرمتین کےقتل پرافسوس ہے،اسٹریٹ کرائم پرہرشہری کے زخمی اورجاں بحق ہونے پرافسوس ہوتا ہے،ہمیں روٹین کی پولسنگ سے ہٹ کرکام کرنا چاہیے مختلف تجاویزپرمشتمل سفارشات حکومت کو دونگا،پولیس کوان سہولیات کی ضرورت ہے جس سےاسٹریٹ کرائم میں کمی آ سکے ،اطہرمتین قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں قتل سےمتعلق مختلف اشارے ملےہیں،تحقیقات جاری ہیں،
محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ
مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف
محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج
کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب
صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی
بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین
سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین