تحریک انصاف کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں،پچھلے 3سال سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ

    واشنگٹن:تحریک انصاف کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں،پچھلے 3سال سے جرائم میں کمی ہو رہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ۔اطلاعات کےمطابق ورلڈ کرائم انڈیکس میں دنیا کے 386 شہروں میں کراچی 93 ویں نمبر پر آگیا جو ظاہر کرتا ہے کہ شہر کے جرائم میں کمی آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں صحت، ٹریفک، جرائم اور آبادی سمیت دیگر چیزوں کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والے ادارے نمبیو کی عالمی درجہ بندی کے مطابق وینزویلا کا شہر کراکس سب سے زیادہ بد امنی والا شہر ہے جبکہ اس فہرست کے ابتدائی 10 نمبروں میں جنوبی افریقہ اور برازیل کے شہر شامل ہیں۔

    عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 سال میں جرائم میں کمی آئی تاہم کرپشن اور رشوت ستانی میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے شہر لاہور اور اسلام آباد بھی کرائم انڈیکس میں 236 اور 306 نمبر ہیں یعنی جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

    جرائم کے اعتبار سے سب سے بہتر صورتحال متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی، قطری دارالحکومت دوحہ اور تائیوان کے شہر تائپے کی ہے۔

    خیال رہے کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا لیکن کراچی میں آپریشن کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

Comments are closed.