کریمینلز جرائم چھوڑ دیں یا شہر سے نکل جائیں،سی سی پی او لاہور کی وارننگ

جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

،سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کریمینلز جرائم چھوڑ دیں یا شہر سے نکل جائیں لاہور مہذب لوگوں کا شہر ہے،انفرادی یا آرگنائزڈ کرائم کرنے والوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں،

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا غنڈوں بدمعاشوں، اٹھائی گیروں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےلاہور پولیس سی سی پی او لاہورکی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے متحرک ہے پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور بدکردار عناصر کے ڈیروں،گھروں،مختلف مقامات پر چھاپے مارے، پولیس نے دو روز میں 164 افراد کے خلاف کاروائی کی،24 کے خلاف مقدمات درج کئے، غنڈہ ایکٹ کے تحت 41 افرد کے خلاف قلندروں کی کاروائی کی گئی،33 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں،جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں،21 افراد سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کے شورٹی بانڈز لئے گئے،17افراد سے مزید انوسٹی گیشن کی گئی،

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

سٹی ڈویژن پولیس نے 35، کینٹ نے27،سول لائنز 28 جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی،صدر ڈویژن پولیس نے 19،اقبال ٹاؤن32،ماڈل ٹاؤن پولیس نے 23 ملزمان کے خلاف کاروائی کی،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو ہراساں،زمینوں جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے غنڈوں بدمعاشوں کو پہلے بھی بھگایا تھا اب پھر بھگائیں گے، منشیات فروشوں،بدمعاشیوں،قبضہ مافیا کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے پیں،متعدد افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا،اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، شہری زمینوں جائیدادوں پر قبضے کی صورت میں خود قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے پولیس سے رابطہ کریں،شہری جرائم پیشہ افراد بارے ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ کریں،کریمینلز کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،

Comments are closed.