سینٹرل لندن میں واقع کریمینل کورٹ میں آگ لگ گئی

اولڈ بیلے اور اردگرد کی عمارتوں سے تقریباً 1500 افراد کو نکال لیا گیا
0
151

برطانیہ: سینٹرل لندن اولڈ بیلے میں واقع کریمینل کورٹ میں آگ لگ گئی۔

باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد تقریبا 1500 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا، آگ لگنے سے قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بجھانے کے عمل میں 4 فائر انجن اور 25 کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

بی بی سی کے مطابق لندن میں آگ لگنے کے بعد اولڈ بیلے اور اردگرد کی عمارتوں سے تقریباً 1500 افراد کو نکال لیا گیا ہے کریمنل بار ایسوسی ایشن (سی بی اے) نے بتایا کہ سینٹرل کریمنل کورٹ کے عقب میں 10:30 GMT پر پانچ الگ الگ دھماکے سنے گئے اور عمارت سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

بی بی سی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ عدالت کے اندر تمام لائٹس ٹمٹماتی ہوئی تھیں اور موجود لوگ فائر الارم بجنے سے پہلے ہی باہر چلے گئے جیوری کو گھر بھیج دیا گیا اور ریمانڈ پر ملزمان کو واپس جیل بھیج دیا گیا، فائر سروس کے مطابق وارک لین پر ایک الیکٹریکل سب سٹیشن ملوث تھا۔

کالے گاؤن اور وِگ میں ججز اور بیرسٹرز کے ساتھ ساتھ ججز اور عدالتی عملے کو جمعرات کو عدالت میں واپس آنے کو کہا گیا، اس دن کے لیے ترک کیے جانے والے ہائی پروفائل ٹرائلز میں امیر اشرافیہ کانسٹینس مارٹن اور اس کے ساتھی مارک گورڈن کا بھی تھا، جن پر اپنے نوزائیدہ بچے کے قتل کا الزام ہے۔

Leave a reply