50 پائلٹس، 5 عہدیداروں کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز،قوم کےساتھ دھوکہ کرنے والوں کوسخت سزادینے کافیصلہ

اسلام آباد:50 پائلٹس، 5 عہدیداروں کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز،قوم کےساتھ دھوکہ کرنے والوں کوسخت سزادینے کافیصلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے50 پائلٹس اورانہیں لائسنس کے حصول کے لیے جعلی اسناد میں مبینہ طور پر ملوث سول ایوی ایشن کے5 عہدیداروں کے خلاف مجرمانہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ تحقیقات پاکستان کی جانب سے درجنوں پائلٹس کو مشکوک قابلیت پر گراؤنڈ کیے جانے کے تقریباً 3 ماہ بعد کی جارہی ہیں، ایسے وقت پر کہ جب سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا تھا کہ وہ اس اسکینڈل کی تفصیلی تحقیقات کرے گا۔

ادھر دوسری طرف ذرائع کے مطابق کابینہ کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے نکات اور ذرائع کے مطابق حکومت کے احکامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) معاملے کی مجرمانہ تفتیش کا آغاز کرچکا ہے۔

ایف آئی اے کے سینئر عہدیدار منیر احمد شیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔دوسری جانب وزارت ہوا بازی نے اس وقت تک اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا کہ جب تک حکومت اس معاملے کو خود عوام کے سامنے نہ لے آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے منگل کے روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں اپنی انکوائری کے نتائج جمع کروائے، اس کے علاوہ مزید 32 پائلٹس کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.